فلپائن میں ایک ہی رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

فلپائن میں ایک ہی رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

منیلا:  فلپائن میں آنے والے دو زلزلوں نے عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر پہلے زلزلے کی شدت 5.6 اور دوسرے کی 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلوں کے شدید جھٹکے ہفتے کی صبح تین بجے محسوس کیے گئے اور سوئے ہوئے لوگ گبھرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک جانی و مالی نقصان کے بارے میں فلپائنی حکومت نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

دارالحکومت منیلا سمیت کئی دوسرے شہروں کے کئی تعلیمی اداروں کو آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں