امریکہ اور برطانیہ میں شام پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

امریکہ اور برطانیہ میں شام پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

نیو یارک: امریکی شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس اور فلا ڈیلفیا میں سڑکوں پر نکل کر شام پر امریکہ کے حملے کی مذمت کی اور شامی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر امریکی پولیس اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد سڑکوں پر تعینات تھی اور انہوں نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شام پر امریکا کا حملہ اس ملک کے بحران کا حل نہیں ہے بلکہ اس سے بحران مزید پیچیدہ ہوگا۔

ادھر برطانوی شہریوں نے بھی لندن میں وزیراعظم کے دفتر کے باہر اجتماع کرکے شام پر امریکی حملے کی حمایت کرنے پر تھریسا مئے کے بیان کی مذمت کی اور اس کو شرمناک قرار دیا۔ لندن میں احتجاجی اجتماع میں شریک لوگوں نے نعرے لگائے کہ جنگ اور خونریزی کو بندکیا جائے، بمباری اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جائے۔

مظاہرین نے تھریسامئے اور ٹرمپ شرم کرو جیسے نعرے بھی لگائے۔ لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے بھی شام پر امریکا کے حملے کو ایک غلطی قرار دیا۔

مصنف کے بارے میں