چیف جسٹس نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے قائداعظم سولر پاور پلانٹ سے متعلق ازخود نوٹس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے عدالت لگاتے ہوئے ایک اور ازخود نوٹس لیتے ہوئے قائداعظم سولرپاورپلانٹ پرآنیوالی لاگت ،پیداواراوراخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ ماڈل ٹاﺅن متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر،چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا،پنجاب حکومت سے جواب طلب

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران قائداعظم سولر پاور پلانٹ اور پاور کمپنیوں سے متعلق ازخود نوٹس لے لیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثانیہ مراز کے پہلے بچے کا نام کیا ہوگا؟ فیصلہ ہو گیا

عدالت نے پاور پلانٹ پر آنے والی لاگت، پیداواراور اخراجات کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ کہ پاورکمپنیوں کی کارکردگی اوراخراجات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے،عدالت نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب 14اپریل کورپورٹ پیش کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں