کراچی میں سی ٹی ڈی کی طرف سے ڈاکوؤں سے رشوت لینے کا انکشاف

کراچی میں سی ٹی ڈی کی طرف سے ڈاکوؤں سے رشوت لینے کا انکشاف

کراچی : شہر قائد کے  محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کی طرف سے  ڈاکوؤں سے رشوت وصولی کا انکشاف  ہوا  ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی افسران نے ڈکیتی کرنےو الے ملزمان سے مبینہ طورپر رشوت کی آڑ میں17لاکھ روپے وصول کئے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے رشوت لے کر غیر قانونی اسلحے کے کیس میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے رقم کی ریکوری اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں سی ٹی ڈی نے پوش علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزمان شیر مالک اور عرفان کو گرفتار کیا جن کے خلاف درخشاں اور بوٹ بیسن تھانے میں 36لاکھ اور 19لاکھ روپے کی ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں ۔

سی ٹی ڈی نے دونوں ملزمان سے مبینہ طور پر 17لاکھ روپے رشوت وصول کرکے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں کی گئی اور نہ ہی ساؤتھ زون پولیس سے رابطہ کیا گیا تاکہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال کی جاتی۔
 

مصنف کے بارے میں