واشنگٹن/اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے لگے؛ امریکہ اور ایران کے بعد اب اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ امن مذاکرات کے عمل میں شامل ہونے پر تیار ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تاریخی اعلان اس وقت کیا جب ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ باقی تھا۔ امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی سخت وارننگ دے رکھی تھی، تاہم آخری لمحات میں ہونے والی سفارتی پیش رفت نے خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچا لیا۔