Get Alerts

 پاکستانی قیادت نے ٹرمپ کو جنگ سے روک دیا"، پاکستان دنیا کا مؤثر ترین ثالث قرار؛عالمی میڈیا کا اعتراف

 پاکستانی قیادت نے ٹرمپ کو جنگ سے روک دیا

اسلام آباد/نیویارک : امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی حیران کن سفارتی کامیابی پر دنیا بھر کا میڈیا پکار اٹھا ہے۔ الجزیرہ، رائٹرز، بی بی سی اور فاکس نیوز نے متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی بہترین حکمت عملی اور کامیاب ڈپلومیسی نے دنیا کو ایک ہولناک جنگ سے بچا لیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے جو بے مثال کردار ادا کیا، اسی کی بدولت صدر ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے روکنے کا اعلان کیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے پاکستان کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک "طاقتور ترین ثالث" کے طور پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب عالمی امن کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔
 امریکی چینل فاکس نیوز نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے رپورٹ دی کہ: "صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی لڑائی روکنے کا فیصلہ کیا۔برطانوی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام لانے کی اپنی طویل جدوجہد میں مکمل طور پر کامیاب ہو گیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشترکہ بصیرت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان نہ صرف ایک ایٹمی طاقت ہے بلکہ ایک ایسا ذمہ دار ملک ہے جو ناممکن حالات میں بھی عالمی امن کا ضامن بن سکتا ہے۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کا یہ اعتراف پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ دنیا اب پاکستان کو محض ایک اتحادی کے طور پر نہیں، بلکہ ایک ایسی قوت کے طور پر دیکھ رہی ہے جو عالمی بحرانوں کو حل کرنے اور 'تیسری عالمی جنگ' جیسے خطرات کو ٹالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹیگز: