Get Alerts

سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی: کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال

سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی: کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر ارکانِ کابینہ نے تالیاں بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ استقبال پاکستان کو حالیہ دنوں میں ملنے والی بڑی سفارتی کامیابیوں اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کرنے کے اعتراف میں کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خاص فضل قرار دیا۔ انہوں نے کہا  اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی سے نوازا ہے، جس پر ہم اللہ کے حضور سربسجود ہیں۔ ہماری مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور عالمی امن کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی، لیکن پاکستان کی مخلصانہ کوششوں نے اس فتنے کا راستہ روک دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ     پاکستان کی نیک نیتی کی بدولت آج عالمی سطح پر ملک کو عزت اور توقیر ملی ہے۔    مسلم امہ کے درمیان مصالحت اور امن پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

کابینہ ارکان نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور عسکری قیادت کی مشترکہ سفارتی حکمت عملی کو سراہا، جس کی بدولت پاکستان ایک بڑے علاقائی بحران کو ٹالنے میں کامیاب رہا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سفارتی محاذ پر عزت اور وقار سے نوازا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  "میری دعوت پر امریکہ اور ایران کے وفود 10 اپریل بروز جمعہ پاکستان آ رہے ہیں۔ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا مشکور ہوں جنہوں نے میری درخواست کو پذیرائی دی اور امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔
وزیراعظم نے اس تاریخی کامیابی کا سہرا مشترکہ کاوشوں کے سر باندھتے ہوئے درج ذیل شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے آرمی چیف کی مخلصانہ کوششوں کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار: ان کی اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہا۔
اہم موقع پر بھرپور رہنمائی فراہم کرنے پر صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور دیگر برادر ممالک نے امن کی ان کاوشوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں پیٹروکیمیکل کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنگ کے شعلے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے تھے، اور کچھ قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کر رہی تھیں، جنہیں سیاسی و عسکری قیادت نے مل کر ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا   جنگ بندی پہلا قدم ہے، ہماری منزل ترقی اور خوشحالی ہے۔ اللہ کے فضل سے اندرونی و بیرونی سازشیں دم توڑ چکی ہیں اور یہ ملکی تاریخ کا ایک روشن لمحہ ہے۔
دنیا بھر کے میڈیا چینلز نے بھی امن کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے اس جرات مندانہ کردار کی تعریف کی ہے، جسے وزیراعظم نے پوری پاکستانی قوم کی کامیابی قرار دیا۔

ٹیگز: