Get Alerts

سفارتی محاذ پر بڑی پیش رفت: وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر آسٹریا روانہ، ویانا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے

سفارتی محاذ پر بڑی پیش رفت: وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر آسٹریا روانہ، ویانا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی خصوصی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان معاشی و سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
ویانا پہنچنے پر وزیراعظم کی مصروفیات کا شیڈول انتہائی مصروف ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آسٹرین چانسلر کرسچین اسٹاکر سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔دونوں ممالک کے وزرائے اعظم پاکستان اور آسٹریا کے ممتاز سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم ویانا میں اقوام متحدہ کی ایک خصوصی تقریب میں شریک ہوں گے جہاں وہ پاکستان کا موقف عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان کا طاقتور وفد بھی موجود ہے جس میں شامل ہیں۔    اسحاق ڈار (نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ،    عطاء اللہ تارڑ (وفاقی وزیر اطلاعات)،    طارق فاطمی (معاون خصوصی)۔ اس دورے سے پاکستان کے لیے یورپی منڈیوں تک رسائی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے راستے کھلنے کی توقع ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کاروباری اجلاس کی صدارت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

ٹیگز: