Get Alerts

بشکیک میں سفارتی سرگرمیاں عروج پر،وزیر اعظم شہباز شریف کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

بشکیک میں سفارتی سرگرمیاں عروج پر،وزیر اعظم شہباز شریف کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

بشکیک :وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں علاقائی امن و استحکام، باہمی تعاون اور عالمی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: