اسلام آباد: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل جیا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پنجابی پوڈکاسٹ کے دوران جیا علی نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی، انہوں نے بلا جھجک ہمایوں سعید کا نام لیا۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ ہمایوں سعید کو ایک کامیاب اداکار اور پروڈیوسر سمجھتی ہیں اور ان کے بارے میں اچھا خیال رکھتی ہیں، مگر ذاتی طور پر وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتیں، اسی وجہ سے کسی پروجیکٹ کا حصہ بننے سے گریز کرتی ہیں۔
جیا علی نے عمر کے حوالے سے بھی کہا کہ انہیں کسی قسم کا خوف یا تحفظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ماہرہ خان کی والدہ کا کردار بھی پیش کیا جائے تو وہ اسے خوش دلی سے قبول کر لیں گی، کیونکہ ان کے نزدیک کردار کی اہمیت عمر سے زیادہ ہے۔