جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ پر بڑے حملے کی تیاریاں 

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی غزہ پر بڑے حملے کی تیاریاں 
سورس: CNBC

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں اتوار کے رات ساڑھے آٹھ بجے سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ پر ایک ایک زیادہ بڑا حملہ کرنے والی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے اس امکانی بڑے حملے کو وسیع دائرے میں غزہ کے عسکریت پسندوں پر حملے کا نام دیا ہے۔اسرائیلی حملے میں اب تک بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

اسرائیلی فوج کے اس بیان سے ذراہی پہلے اسرائیل نے اپنی طرف داغے گئے راکٹوں کا جواب دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے 8،33 منٹ پر رات کو دیے گئے ایک مختصر بیان میں کیا ہے کہ فوج وسیع اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی جہاد گروپ کو غزہ میں نشانہ بنائے گی۔'

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی سے قبل حتیٰ کہ آٹھ بج کر انتیس منٹ پر بھی اپنے ہاں راکٹ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ واضح رہے اسرائیلی فوج کا یہ بیان اسرائیل اور اسلامی جہاد گروپ کے درمیان اتوار کی شب ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہونے والی والی جنگ بندی کے ساتھ ہی سامنے آگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں