پیپلز پارٹی الیکشن سے کبھی نہیں ڈری،جیالے ہمیشہ الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں:بلاول بھٹو

  پیپلز پارٹی الیکشن سے کبھی نہیں ڈری،جیالے ہمیشہ الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں:بلاول بھٹو

کراچی :وزیر خارجہ بلاول  بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی الیکشن سے کبھی نہیں ڈری،جیالے ہمیشہ الیکشن کیلئے تیار رہتے ہیں۔سکھر میں  ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب  میں  بلاول کاکہناتھا  کہ دو تین دن بعد کارکنوں کے پاس واپس آکر کمپین چلاؤں گا۔ ہم سب مل کر بھٹو کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے۔

ہمیں عام آدمی کی خدمت کرنی ہے،  ہر ضلع میں  ایس آئی یو ٹی بنائیں گے، نئےہسپتالوں کے قیام سےعوام کوبہترطبی سہولتیں ملیں گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ہم نے عام آدمی کی خدمت کرنی ہے، یہی فلسفہ وفاقی حکومت کا ہونا چاہیے۔ان کاکیان تھاکہ ہسپتالوں کے قیام سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سکھرکا چلڈرن ہسپتال بہت شاندار ہے، چلڈرن ہسپتال کے لیے جنوبی کوریا سے سوفٹ لون لیا ہے، سکھر چلڈرن ہسپتال میں بلوچستان کے بچے بھی مفت علاج کرا سکیں گے، ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سانگھڑ میں بھی این آئی سی وی ڈی بنائیں گے، سندھ حکومت صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئی، تنقید کرنے والوں کو ایسے ادارے بنا کر منہ توڑ جواب دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک جا کر لوگوں کو این آئی سی وی ڈی بارے بتاتا ہوں، اگر آپ ہمیں موقع دیں گے تو علاج کی سہولیات کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، این آئی سی وی ڈی کے وژن کو دنیا میں پھیلائیں گے۔

مصنف کے بارے میں