Get Alerts

پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا:اسحاق ڈار

پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا:اسحاق ڈار

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں بری امام کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ایک بار پھر مضبوط ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

اسحاق ڈار نے چار روزہ جنگ میں دشمن کو شکستِ فاش دینے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی جانفشانی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں اور حکمت عملی نے ملک کی سلامتی اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنایا ہے۔

ٹیگز: