Get Alerts

معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف

معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف

پیرس :فرانسیسی میڈیا نے معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے جدید رافیل طیارے اور دیگر ٹیکنالوجی کے باوجود بھارتی فضائیہ کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں پاکستانی فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جے ایف-10 طیاروں کی برتری کے ذریعے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

رپورٹ کے مطابق "پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ مہارت اور حکمت عملی نے بھارت کو میدانِ جنگ میں شکست دی، اور اس فتح نے عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا۔" فرانسیسی میڈیا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود پاکستان کے سامنے ناکام رہی، اور یہ بھارت کی پیشہ ورانہ مہارت میں کمی کی واضح علامت ہے۔

فرانسیسی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ "پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو زبردست نقصان پہنچایا بلکہ اس نے پاکستان کے عالمی وقار کو بھی بلند کیا۔"

پاکستان کی فضائی قوت اور حکمت عملی نے بھارت کی فضائی مہم جوئی کو ناکام بناتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عالمی سطح پر دفاعی لحاظ سے مضبوط ہیں۔

ٹیگز: