Get Alerts

"بات چیت کا فورم سپیکر آفس ہے":رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اپوزیشن کو بات چیت کی پیشکش کر چکے ہیں، اب وقت ہے کہ تمام فریق ملکی مفاد میں ایک میز پر بیٹھیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو بانی کے بیٹوں کے ویزوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ سپیکر آفس سے رجوع کرے، معاملہ باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی سپیکر آفس بلایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ سے تحریک انصاف کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ بائیکاٹ سے نظام نہیں سنبھلتے، سسٹم کے اندر رہ کر ہی جدوجہد کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: