کراچی :اداکارہ اور معروف ایستھیٹکس ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی حالیہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر چہرے کی سرجری اور خوبصورتی بڑھانے والے پراسیجرز کرانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
شائستہ لودھی، جو خود بھی ایستھیٹکس کلینک چلاتی ہیں، متعدد بار یہ تسلیم کر چکی ہیں کہ وہ لوگوں کو خوبصورتی سے متعلق سروسز فراہم کرتی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے ہونٹ، گال اور ناک کے گرد واضح تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
جہاں کچھ افراد نے ان پراسیجرز پر تنقید کی، وہیں کئی مداحوں نے شائستہ کی نئی تصاویر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے سے زیادہ پُرکشش نظر آ رہی ہیں۔
تاہم شائستہ لودھی کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔