Get Alerts

بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے:اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا انکشاف

بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے:اسرائیلی وزیراعظم کا بڑا انکشاف

یروشلم:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارتی صحافی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف حالیہ جنگ میں اسرائیلی ساختہ باراک 8 میزائل اور ہارپی ڈرونز استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے درجنوں اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا تھا۔

نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ بھارت اس کا مضبوط شراکت دار ہے اور دونوں ملک ٹیرف تنازعہ حل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے غزہ کے تمام علاقوں پر کنٹرول قائم کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب، حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حماس نے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر شب خون کے مترادف قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کا بھرپور جواب دیں گے۔

ٹیگز: