Get Alerts

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی 5 متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی 5 متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا:اوپن اے آئی نے اپنا نیا ماڈل چیٹ جی پی ٹی 5 پیش کر دیا ہے، جو پہلے سے زیادہ ذہین، تیز اور تخلیقی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

یہ ماڈل GPT-4o کے مقابلے میں 45 فیصد اور GPT-3.5 کے مقابلے میں 80 فیصد کم غلطیاں کرتا ہے۔ اس میں ایک نیا "یونیفائیڈ سسٹم" شامل ہے جو خود فیصلہ کرتا ہے کہ جواب مختصر ہونا چاہیے یا تفصیلی، جب کہ "تھنکنگ موڈ" پیچیدہ سوالات کے لیے زیادہ سوچ بچار کی سہولت دیتا ہے۔

لکھائی، شاعری اور تخلیقی انداز میں نمایاں بہتری کے ساتھ، یہ ماڈل صحت سے متعلق جوابات میں بھی زیادہ محتاط اور درست ہے۔ صارفین اب چیٹ جی پی ٹی کو ویب ایپس، گیمز، اور کوڈنگ ٹولز سے مربوط کر سکتے ہیں، اور اپنی مرضی کے ٹیمپلیٹس اور شخصیات بنا سکتے ہیں۔

ٹیگز: