Get Alerts

"پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پولیس میں قد کے معیار کے ساتھ بھرتی

لاہور: پنجاب حکومت نے پرتشدد مظاہروں کو قابو پانے کے لیے پولیس میں 2,000 نئے جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے اس حوالے سے سمری حکومت کو بھیج دی ہے۔ بھرتی کے دوران مرد امیدواروں کا کم از کم قد چھ فٹ اور خواتین کا پانچ فٹ پانچ انچ مقرر کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، یہ اقدام رائٹ مینجمنٹ کی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ فورس کی استعداد کار میں اضافہ ہو اور مظاہروں کے دوران بہتر کنٹرول ممکن ہو سکے۔

ٹیگز: