کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا 428 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 10 ہزار 956 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے کے ساتھ 3400 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اس اضافے نے مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر دی ہے، اور خریداروں کو مزید اضافے کی توقع ہے۔