Get Alerts

راؤٹر ری بوٹ کریں، انٹرنیٹ کی رفتار بڑھائیں

راؤٹر ری بوٹ کریں، انٹرنیٹ کی رفتار بڑھائیں

کراچی: آج کل انٹرنیٹ کا استعمال، چاہے کام کے لیے ہو یا تفریح کے لیے، روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے، لیکن جب وائی فائی کی رفتار سست ہو جائے تو تمام سرگرمیاں متاثر ہو جاتی ہیں۔ انٹرنیٹ کی تیز رفتار ہر صارف کی ضرورت بن چکی ہے، اور جب انٹرنیٹ سست ہوتا ہے تو یہ ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے۔

گھروں میں اکثر وائی فائی کا استعمال کیا جاتا ہے، مگر بعض اوقات راؤٹر کی کارکردگی اتنی سست ہو جاتی ہے کہ اس کا استعمال مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایک سادہ اور مؤثر حل موجود ہے: راؤٹر کو ری بوٹ کرنا۔


راؤٹر وہ ڈیوائس ہے جو موڈیم سے انٹرنیٹ کا سگنل حاصل کرکے اسے وائرلیس سگنل میں تبدیل کرتا ہے تاکہ موبائل، کمپیوٹر یا ٹی وی جیسے آلات انٹرنیٹ سے جڑ سکیں۔ وقت کے ساتھ راؤٹر میں چھوٹے سافٹ ویئر بگز یا عارضی تکنیکی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جن کی وجہ سے:

انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔
ویڈیوز بفر ہو کر رک جاتی ہیں۔
ڈیوائسز بار بار ڈس کنیکٹ ہو جاتی ہیں۔
گھر کے کچھ حصوں میں سگنلز نہیں پہنچتے۔
ایسی صورت میں، راؤٹر کو ری بوٹ کرنا ایک مؤثر حل ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ عارضی مسائل دور کر کے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری لاتا ہے۔

راؤٹر کو کب اور کیسے ری بوٹ کریں؟
ماہرین کے مطابق، گھروں میں ماہ میں ایک بار راؤٹر کو ری بوٹ کرنا کافی ہوتا ہے تاکہ وائی فائی کی کارکردگی بہتر رہے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ ری بوٹ کا مطلب راؤٹر کو مکمل طور پر ری سیٹ کرنا نہیں ہوتا، کیونکہ فیکٹری ری سیٹ سے آپ کی تمام سیٹنگز ختم ہو سکتی ہیں۔

راؤٹر کو ری بوٹ کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے راؤٹر کا پاور بٹن بند کریں 30 سیکنڈ سے 1 منٹ تک انتظار کریں دوبارہ راؤٹر کو آن کریں۔
کچھ راؤٹرز کو موبائل ایپ یا ویب انٹرفیس کے ذریعے بھی ری بوٹ کیا جا سکتا ہے، مگر یہ طریقہ ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

راؤٹر کو ری بوٹ کر کے آپ وائی فائی کی رفتار میں فوری بہتری لا سکتے ہیں اور انٹرنیٹ کا بہترین تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔
 

ٹیگز: