Get Alerts

کینیڈا میں امریکی محصولات کے نفاذ کے بعد 40 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع ختم ہونے کا خدشہ

کینیڈا میں امریکی محصولات کے نفاذ کے بعد 40 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع ختم ہونے کا خدشہ

اوٹاوا :کینیڈا میں امریکی محصولات کی نئی پابندیوں کے باعث تقریباً 40 ہزار سے زائد افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین معیشت کے مطابق اس صورتحال سے سب سے زیادہ نقصان نوجوانوں کو پہنچنے کا امکان ہے، جو پہلے ہی روزگار حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کی ابتدائی توقع تھی کہ ملک میں روزگار کے مواقع میں 13,500 کا اضافہ ہوگا، اور بیروزگاری کی شرح 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ تاہم بی ایم او کے چیف اکنامسٹ ڈگلس پورٹر نے کہا ہے کہ تازہ اعداد و شمار اقتصادی شعبے کے کمزور آغاز کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈگلس پورٹر نے اپنے تبصرے میں کہا کہ موجودہ رپورٹ توقعات سے کمزور ہے، مگر پچھلی مضبوط رپورٹ کے ساتھ مل کر یہ مجموعی طور پر ایک نرم معیشت کی تصویر پیش کرتی ہے جو عالمی تج
 

ٹیگز: