لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاک سعودی ترک مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔
اپنے ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آنے والی نسلیں اس دفاعی معاہدے کو اتحاد کے روشن باب کے طور پر یاد رکھیں گی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے امن و سلامتی کے لیے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کو مبارکباد بھی دی۔