Get Alerts

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، خطے کے مشترکہ دفاع کے لیے نئی بنیاد قائم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، خطے کے مشترکہ دفاع کے لیے نئی بنیاد قائم

اسلام آباد: سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے خطے میں مشترکہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کے لیے نئی بنیاد قائم کردی ہے۔

عالمی جریدے بلومبرگ اور آذربائیجان کے جریدے کالیبر کے مطابق معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کو مشترکہ دفاعی فریم ورک میں جوڑتا ہے، جس کے تحت ایک رکن پر حملہ تمام ارکان پر حملہ تصور ہوگا۔

بلومبرگ کے مطابق معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خطے کے ممالک بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں نئے شراکت داروں اور علاقائی صف بندیوں کی تشکیل کر رہے ہیں۔ کالیبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

رپورٹس میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور فوجی افرادی قوت کو مکہ مشترکہ دفاعی فریم ورک کے لیے اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔ معاہدے کو مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں علاقائی سکیورٹی تعاون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: