Get Alerts

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے خوش آئند، ٹرمپ کا خیرمقدم

مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے لیے خوش آئند، ٹرمپ کا خیرمقدم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے تاریخی مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے لیے ایک اہم اور جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تینوں مسلم ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری سے خطے میں دفاعی تعاون، اتحاد اور باہمی روابط کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی تعاون خطے میں امن و سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافے سے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں نئی اسٹریٹجک صف بندیوں کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

ٹیگز: