Get Alerts

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، صدر آصف علی زرداری

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور تینوں برادر ممالک کے محفوظ، پُرامن اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ عزم کو تقویت فراہم کرے گا۔

انہوں نے اس اہم پیش رفت میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ٹیگز: