Get Alerts

پنجاب میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کیلئے مزید 8 سکول بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کیلئے مزید 8 سکول بنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے صوبے کے مزید 8 اضلاع میں خصوصی سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکولوں کے قیام کے لیے اراضی کی فراہمی کے سلسلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق راولپنڈی، ساہیوال، ملتان اور سرگودھا میں مریم نواز سکولز آف آٹزم قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں بھی آٹزم سکول قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق متعلقہ اضلاع میں سکولوں کے قیام کے لیے موزوں سرکاری اراضی کی نشاندہی اور فراہمی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت کے اس منصوبے کے تحت آٹزم سے متاثرہ بچوں کو ان کی خصوصی ضروریات کے مطابق تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نئے سکولز کے قیام سے مختلف اضلاع میں خصوصی تعلیم تک بچوں کی رسائی بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: