لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں قائم "مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم" کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹر میں زیرِ تعلیم خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا اور ان سے بے حد شفقت کا اظہار کیا۔ انہوں نے سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں موجود تعلیمی و تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔
سکول آمد پر انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ادارے کی کارکردگی اور آٹزم کا شکار بچوں کے لیے فراہم کردہ جدید سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، انہیں بہترین ماحول اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔