کراچی: وزیراعلیٰ سندھ اور آصفہ بھٹو نے کورنگی میں سینٹر فار آٹزم کا افتتاح کردیا۔ یہ پاکستان میں آٹزم سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کیا جانے والا پہلا خصوصی رہائشی مرکز ہے۔
مرکز میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کو نگہداشت، تربیت اور بحالی کی مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی آرٹس ریزیڈنشل سینٹر 250 آٹزم سے متاثرہ بچوں کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حکام کے مطابق مرکز کا مقصد آٹزم سے متاثرہ بچوں کو بہتر ماحول، معیاری نگہداشت اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔