Get Alerts

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث قیمتی دھات کے نرخ ایک بار پھر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 887 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا، جبکہ گزشتہ چار دنوں کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 28 ہزار 600 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں مقامی صرافہ بازار پر بھی براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔

دوسری جانب سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ صرافہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بلند نرخوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں کمی آئی ہے اور بیشتر خریدار صرف ضروری مواقع پر ہی خریداری کر رہے ہیں۔

ٹیگز: