Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب مکمل، لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب مکمل، لاہور پہنچ گئے

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کامیاب دورۂ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم کی سعودی عرب سے روانگی کے موقع پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے ہونے والے معاہدے کو تینوں ممالک کے باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب میں باہمی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: