لاہور:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وہاں موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے قائد ن لیگ کو اپنے حالیہ دورۂ چین کے تناظر میں ہونے والی اہم ملاقاتوں، سرمایہ کاری کے معاہدوں اور بیجنگ حکام کے ساتھ ہونے والی اسٹریٹجک بات چیت سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے حکومتی اقدامات سمیت عوامی ریلیف کے منصوبوں پر اہم مشاورت کی گئی۔