لاہور: وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں جاتی امرا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ اور واقعے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پمز کے واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
دریں اثنا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق بھی جاتی امرا پہنچ گئے، جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔