Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات؛ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات؛ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی استحکام اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کی انتھک محنت اور انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

ٹیگز: