لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم کسی کو بھی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بیان انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران دیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پاک وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے اور کسی بھی صورت میں ہمیں اس کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا ہوگا۔"ملاقات میں پاکستان کی داخلی سیاست کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ملک کے موقف اور خطے کے تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔