Get Alerts

موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تا پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تا پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی

لاہور تا شیخوپورہ موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئی ہے اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ جس کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔حد نگاہ صفر ہو گئی

لاہور :موٹر وے ایم ٹو لاہور سے  شیخوپورہ  تا پنڈی بھٹیاں شدید دھند کی لپیٹ میں آگئی ہے اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔  جس کے باعث موٹروے پولیس نے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔حد نگاہ صفر ہو گئی۔
نیو نیوز کے مطابق دھند نے موٹر وے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔  دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس نے بھی مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موٹروے پر ڈرائیورز رفتار ہلکی رکھیں اور گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ایمر جنسی کی صورت میں 130 ہیلپ لائن پر کال کریں۔گاڑیوں پر فوگ لائٹ کا استعمال کیا جائے۔ترجمان موٹر وے کا کہنا تھا کہ دھند کے دوران موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ پر سفر کیا جائے۔