دنیا مہاجرین کے متعلق سوچ کو تبدیل کرے : ملالہ یوسف زئی

دنیا مہاجرین کے متعلق سوچ کو تبدیل کرے : ملالہ یوسف زئی
کیپشن: image by facebook

لندن : ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو خوش آمدید کہا جانا چاہئے نہ کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے ان کا استقبال ہونا چاہئے۔

ہاورڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اب دنیا کو مہاجرین کے متعلق اپنی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ کن حالات کے پیش نذر اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے زور دیا کہ انگلینڈ ، پاکستان سمیت دیگر ممالک کو مہاجرین کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے ، امریکہ میکسیکو کے بارڈر پر مہاجرین پر آنسو گیس کا استعمال باعث تشویش اور افسوسناک ہے ۔

انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بارڈر سیکیورٹی پولیس سے اس زمرے میں تحقیقات کریں اور انہیں پابند کریں کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔انھوں نے نوجوانوں اور طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنے مصروفیت سے کچھ وقت نکال کر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں کیونکہ یہ ہی اقوام کو ترقی کی طرف لے جانے کا واحد راستہ ہے ۔