پی ٹی آئی نے دعوے بہت کئے لیکن ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، قمر زمان کائرہ

پی ٹی آئی نے دعوے بہت کئے لیکن ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، قمر زمان کائرہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ قمر زمان کائرہ آفیشل ٹوئٹر

لاہور :پی ٹی آئی نے دعوے بہت کئے لیکن ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی، ڈالر  اوپر جا  رہا ہے اور حکومت کو  کوئی فکر نہیں ہے۔انہوں نے علیمہ خان کی منی ٹریل کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما قمر زمان کائرہ نے حکومت کو   آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  اقتدار میں آنے سے پہلے دعوے تو بہت کئے تھےلیکن ان سے معیشت سنبھل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا   کہ  پیپلز پارٹی کی قیادت پر لگائے گئے سبھی الزام جھوٹ ثابت ہوئے۔ 

قمر زمان کائرہ نے علیمہ خان کے منی ٹریل کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کا کیس نیب کو دیا جائے،حکومت علیمہ خان کا کیس نیب کو دینے سے کیوں ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا علیمہ خان کیس کی سابق آئی جی پنجاب کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں۔