روس نے پانچ ہزار جہازوں کی بیک وقت نشاندہی کرنیوالا ریڈار آپریشنل کر دیا

روس نے پانچ ہزار جہازوں کی بیک وقت نشاندہی کرنیوالا ریڈار آپریشنل کر دیا
کیپشن: image by facebook

ماسکو:روس دفاعی ہتھیاروں میں ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا،  ایسا ریڈار تیار کر لیا جو  کہ فضا میں اڑنے والے جہاز وں، ہائپر سونک میزائلوں  کیساتھ  ان  کے مقررہ ٹریک کو  تین ہزار کلومیٹر   فاصلے سے قبل ہی جانچ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس نے دفاعی میدان میں ایک مرتبہ پھر تہلکہ خیز ایجاد کر دی ہے، ایسا ریڈار تیار کر لیا ہے جوکہ فضا میں کسی بھی جہاز کو تین ہزار کلومیٹر فاصلے پر نہ صرف دیکھ سکتا ہے بلکہ اس کے مقررہ ٹریک کا بھی باخوبی اندازہ لگا سکتا ہے ، جہازوں کے ساتھ سوپر سونک میزائل بھی ریڈار پر باآسانی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

روسی دفاعی حکام کے مطابق ریڈار کو  ریڈیو کنٹینر  کا نام دیا گیا ہے، ریڈار  کو   روس کے مشرقی صوبے میں آپریشنل بھی کر دیا گیا ہے، ریڈار کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ فضا میں بیک وقت پانچ ہزار کے قریب جہازوں اور دیگر اشیا کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔

روسی دفاعی حکام نے اس نظام کو اہم قرار دیتے ہوئے آپریشنل کیا ہے، دفاعی ریڈار دو حصوں پر مشتمل ہے ایک ٹرانسمیٹر اور دوسرا  رسیور، دونوں کے درمیان تین سو کلومیٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔