کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

 کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔