جنرل فیض نے شوکت صدیقی کو کہانواز شریف رہا ہوئے تو ہماری 2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، ثاقب نثار کی آڈیو موجود ہے: نواز شریف

جنرل فیض نے شوکت صدیقی کو کہانواز شریف رہا ہوئے تو ہماری 2 سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، ثاقب نثار کی آڈیو موجود ہے: نواز شریف

لاہور: سابق وزیر اعظم  نواز شریف نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے 190 ملین پاؤنڈ کا پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا مارا،اس کھلنڈرے شخص نے آنے والی نسلیں تباہ کردیں۔

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو تباہ و بربادی کے دہانے پر لایا گیا ہے۔ملک کی خدمت کرنے والوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ہم حکومت نہیں لینے آئے عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سب سے بڑاڈاکاڈالاگیا۔ہم ملک میں دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کرکے رہیں گے۔چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں۔بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لے کر ڈاکاڈالاگیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ 75سال سے کھیل کھیلے جارہے ہیں۔آج بھی میں اپنے بوگس کیسز بھگت رہا ہوں۔ہماری پارٹی کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجا گیا۔یہ شخص قوم کا 60ارب روپیہ کھا گیا اور الزام ہم پر لگایا گیا۔ 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن کا سیکنڈل اس شخص سے منسوب ہے۔ایک کھلنڈرا شخص حکومت میں لایا گیا جیسے اخلاقیات کا پتہ ہی نہیں تھا۔ن لیگ کی قیادت کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض نے جسٹس شوکت صدیقی سے کہا کہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گئی،مجھے سات سال بعد انصاف مل رہا ہے،ثاقب نثار کی اپنی آڈیو ہے، کیا کوئی جھوٹے مقدمے بنانے والوں سے پوچھے گا۔ 

مصنف کے بارے میں