عام انتخابات مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی، حتمی نتائج کے اعلان کےبعد نواز شریف قوم سے خطاب کریں گے: ن لیگ

عام انتخابات مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی، حتمی نتائج کے اعلان کےبعد نواز شریف قوم سے خطاب کریں گے: ن لیگ
سورس: file

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انتخابات 2024 کے حتمی نتائج مکمل ہوتے ہی قائد محمد نواز تشریف پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ کی ترجمان و رہنما مریم  اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے اب تک جمع ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن الحمدللہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کا قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کے اعتراف کا مظہر ہے۔ انہوں نے 'شیر الحمدللہ' بھی لکھا۔
 

7b9dcc9d70e46ba18001ac46dbaa8533

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز نہ ہونے کی بناء پر نتائج کے حصول میں دقت پیدا ہوئی۔ 

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشاءالٰلہ، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

7b9dcc9d70e46ba18001ac46dbaa8533

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت اور انہیں مسائل سے نجات دلانے کےلئے اپنے پختہ عہد کو ہمیشہ کی طرح پورا کرے گی۔
 

مصنف کے بارے میں