ابھی کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، میڈیا قیاس آرائی نہ کرے : مسلم لیگ ن

ابھی کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، میڈیا قیاس آرائی نہ کرے : مسلم لیگ ن

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

انہوں نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد محمد نوازشریف اور صدر محمد شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔

مصنف کے بارے میں