Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس پر برقرار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس پر برقرار

کراچی :  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 802 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 085 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس کے بعد آج کاروبار کے آغاز پر بھی مارکیٹ میں تیز تر رجحان دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور ڈالر 280.42 روپے پر برقرار رہا۔ اس کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں استحکام کی علامات ہیں۔

ٹیگز: