Get Alerts

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو آج پاکستان کے سرکاری دو رے پر پہنچیں گے

 انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو آج پاکستان کے سرکاری دو رے پر پہنچیں گے

اسلام آباد: جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو آج پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہوگا۔ اس دورے کی خاص اہمیت اس بات میں مضمر ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ صدر پرابووو سوبیانتو کا یہ اسلام آباد کا پہلا دورہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، صدر سوبیانتو اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ اس دوران وہ صدر آصف علی زرداری، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، دونوں ممالک عالمی اور علاقائی سطح پر شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط ہونے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان عملی سطح پر تعاون کو بڑھانے کی راہ ہموار کریں گے۔

ٹیگز: