لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری حالیہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وبائی مرض میں مبتلا مزید 59 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے جبکہ 1037 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں وبائی مرض کے 32 ہزار 149 ٹیسٹ ہوئے جن میں ایک ہزار 37 شہریوں میں وبا کی تشخیص ہوئی۔ اموات میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 26 ہو چکی ہے۔
اس وقت پورے پاکستان میں عالمی وبا کے مجموعی کیسوں کی تعداد پانچ لاکھ پچپن ہزار پانچ سو گیا جبکہ فعال کیس اکتیس ہزار نو سو تراسی ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 1828 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
24 گھنٹے میں وبائی کیسز مثبت آنے کی شرح 3.2 فیصد رہی۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 935، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، بلوچستان میں 18 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 اور اسلام آباد میں 41 ہزار 994 ہو گئی ہے۔
ڈیٹا کے مطابق سندھ میں عالمی وبا سے 4119، پنجاب میں 4900، بلوچستان میں 196، خیبر پختونخوا میں 1957، آزاد کشمیر میں 272، گلگت بلتستان میں 102 اور اسلام آباد میں اب تک 480 مریض انتقال کر چکے ہیں۔