لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹی کے ساتھ ہونےو الے حادثے کی تفصیلات ٹوئٹر اکائونٹ پر صارفین کیساتھ شیئر کر دیں .
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیٹی کیساتھ ایک حادثہ میں سر پر چوٹ لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں ،انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اب میری بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے بیٹی کی صحت کیلئے دعاؤں پر قوم کا شکریہ ادا کیا، مریم نواز نے کہا کہ اللہ آپ سب پر اپنا کرم فرمائے۔

دوسری پی ڈی ایم کے مختلف رہنمائوں نے بھی مریم نواز سے رابطہ کیا ،پی ڈی ایم رہنمائوں نے مریم نواز کی بیٹی مہر النسا کی خیریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ،مولانا فضل الرحمن نے بھی مریم نواز سے ان کی بیٹی کیساتھ پیش آنے والے حادثہ پر بات چیت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ،چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف رہنمائوں نے بھی مریم نواز سے رابطہ کر کے بیٹی کی صحت یابی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔