کوہ پیماؤں کی تلاش کا تیسرا روز

کوہ پیماؤں کی تلاش کا تیسرا روز
سورس: File photo

سکردو،پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کا تیسرے روز بھی سراغ نہ مل سکا ۔ 

کوہ پیماؤں کی تلاش میں آج بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے 7000 میٹر کی بلندی سے سرچ کیا گیا ۔ کل سرچ آپریشن خصوصی سرویلینس طیارے کے ذریعے کرنے اور سخت موسمی حالات کےباعث زمینی تلاش ختم کرنےکافیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ  اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے جن کی تلاش کاکام اب جاری ہے ۔کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کا کہنا ہے کہ ہم ریسکیو آپریشن سے مطمئن ہیں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد سے میری آخری بات یہ ہوئی کہ انہوں نے کہا کہ اگر تمہارے پاس آکسیجن ہے تو اوپر آجاؤ اس کے بعد میرا ان سے رابطہ ختم ہوگیا ۔