بین کٹنگ نے پی ایس ایل کے معیار کو زبردست قرار دیدیا

بین کٹنگ نے پی ایس ایل کے معیار کو زبردست قرار دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین کرکٹر بین کٹنگ نے کہا ہے کہ پاکستانی ایونٹ کا معیار بہت ہی زبردست ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بین کٹنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بھرپور طریقے سے طرح انجوائے کر رہا ہوں اور امید ہے کہ پشاور زلمی لاہور میں شیڈول دوسرے مرحلے میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے اور کراچی میں ہونے والے پہلے مرحلے سے بہت لطف اندوز ہوا، اب میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کھیلنے کیلئے بے تاب ہوں۔ 
واضح رہے کہ 27 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہونے والی پی ایس ایل کے اب تک 15 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب 2 روز کے وقفے کے بعد 10 فروری سے لاہور میں میچز کا آغاز ہو گا جو 27 فروری تک جاری رہیں گے۔ 
کراچی میں ہونے والے پہلے مرحلے میں تمام ٹیموں نے پانچ، پانچ میچز کھیلے اور اگر پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال دیکھی جائے تو ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے تمام پانچ میچز میں کامیابی کیساتھ پہلے نمبر پر ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 کامیابیوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
تیسری پوزیشن لاہور قلندرز کی ہے جس نے پانچ میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میں سے 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہیں جس نے پانچ میچز میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں