متعدد حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

متعدد حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار
سورس: file

لاہور: ملک بھر کے متعدد حلقوں میں پولنگ کا عمل کا سست روی کا شکار ہے، ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجد پولنگ شروع نہ کی جا سکی۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے حلقہ 126 خیابان قائد میں پولنگ  کا عمل شروع نہ ہو سکا، پولنگ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں لیکن پریزائیڈنگ آفیسر  پولنگ شروع کرانے کے بجائےعملے کی حاضری مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ 

کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹینشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 میں پریزائیڈنگ افسر نہیں پہنچ سکے جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ 

کراچی کے حلقے این اے 246 اورنگی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی جبکہ  اورنگی ٹاؤن سپر گرامر اسکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ پہنچ سکا اور نہ ہی سامان پہنچ پایا ہے۔

این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی۔  عملہ پولنگ کے انتظامات میں مصروف رہا جس کے باعث پولنگ کا آغاز 15منٹ تاخیر سے ہوا۔ پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے رابطوں میں مسائل کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کے باعث مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 109 گرلز ڈگری کالج ڈگر میں پولنگ ایجنٹ اور ووٹر نہیں پہنچ سکے۔پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی اہلکار اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ پہنچ گئے ہیں۔

میانوالی کے حلقہ این اے 90 میں بھی بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ وقت پر شروع نہیں ہوئی۔ یہاں پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے تاخیر سے الیکشن کا سامان ترتیب دیا گیا جبکہ موسم سرد ہونے کے باعث صبح کے وقت ووٹرز کی تعداد بھی کم رہی۔

مصنف کے بارے میں